قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ ہوں گے 

      قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ ہوں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی  این پی)  قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دو  روزہ  وقفے کے بعد (آج) پیر کو دوبارہ ہوں گے، جن میں اہم قانون سازی کے علاوہ  مختلف امور پر بحث کی جائے گی، سینیٹ میں   اسلام آبادہائیکورٹ (ترمیمی) بل   اور پروونشل موٹر   وہیکلز (ترمیمی) بلسمیت مختلف بل منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کی صدارت میں شام چار بجے ہو گا،  جس میں  اہم قانون  سازی کے علاوہ مختلف امور پر بحث کی جائے گی، سینیٹ کا اجلاس  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت  میں شام 5بجے ہو گا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، ایجنڈے کے مطابق  اجلاس میں مختلف نئے بل پیش کئے جائیں گے، جبکہ مختلف بل منظوری کے لئے بھی پیش کیئے جائیں گے ، سینیٹر جاوید عباسی  اسلام آبادہائیکورٹ (ترمیمی) بل 2020منظوری کے لئے پیش کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید  پروونشل موٹر   وہیکلز (ترمیمی) بل2020منظوری کے لئے  پیش کریں گے، اجلاس میں مختلف قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی  جبکہ مختلف امور پر بحث کرنے کی تحاریک بھی پیش کی جائیں گی۔
قومی اسمبلی 

مزید :

صفحہ اول -