7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنےوالے کو سزائے موت
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے مجرم جمیل کو سزائے موت،عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیدیا،مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفراقبال رانجھا نے سنایا۔
مجرم نے7 سالہ حسنین کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔