سرگودھا،زہریلا کھانا کھانے سے6 افراد کی حالت غیر
سرگودھا(بیورو رپورٹ) نواحی علاقے شمس آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے گھر کے افراد کی حالت غیر ہوگئی، ریسکیو حکام کے مطابق 45سالہ شکیل حسین نامی شخص کے گھر میں دال کا سالن کھانے سے شکیل، اسکے بیٹوں 11سالہ مزمل،8سالہ عدیل،9سالہ محمد شرجیل،بیٹیوں 14سالہ جویریہ،17سالہ اقصیٰ کی حالت غیر ہو گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز نے فوری طور پر ان کا معدہ صاف کیا جس سے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔