پی ٹی آئی حکومت نے کہاتھا مہنگائی ہو گی تو حکمران چور ہوں گے،مرادعلی شاہ

پی ٹی آئی حکومت نے کہاتھا مہنگائی ہو گی تو حکمران چور ہوں گے،مرادعلی شاہ
پی ٹی آئی حکومت نے کہاتھا مہنگائی ہو گی تو حکمران چور ہوں گے،مرادعلی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیہون(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے بیان پر یوٹرن لیتی ہے،انہوںنے کہاتھا مہنگائی ہو گی تو حکمران چور ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا ہے کہ پی ٹی آئی والے پتہ نہیں کتنی بارمیری حکومت ختم کر چکے ہیں اورپی ٹی آئی والے تو کتنی بار مجھے جیل بھی بھیج چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ عوام کے مسائل کا پوچھاہے ،پی ٹی آئی کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میری چیف الیکشن کمشنر سے آئی جی کے خط پر بات ہوئی ہے ،آئی جی سندھ خودمتنازع ہو چکے ہیں ،مرادعلی شاہ نے کہا کہ پوری سند ھ کابینہ نے کہاہے کہ آئی جی کو ہٹایا جائے،وزیراعظم نے آئی جی کو ہٹانے کا وعدہ کیا لیکن پھر یوٹرن لے لیا،آئی جی ہٹانے میں وفاقی حکومت نے بھی حامی بھری ۔
وزیراعلیٰ سندھ کاکہناہے کہ دوسرے صوبوں میں افسران تبدیل ہوتے ہیں مگر سند ھ میں نہیں ،پولیس میں اتنی اہلیت نہیں جوکسی کو پکڑ سکیں ،ان کا مزید کہناتھا کہ مرادسعید کو زیادہ بولنے پر وفاقی وزیر بنایا گیا،فروغ نسیم بار کونسل کو اہمیت دیتے ہیں یاوزارت کو انکی مرضی۔