کوٹ ادو: مہر ایکسپریس 4 روز سے بند‘ مسافروں کا احتجاج

 کوٹ ادو: مہر ایکسپریس 4 روز سے بند‘ مسافروں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کلور کوٹ ٹریک بندہونے کے بعد کوٹ ادوجنکشن پرچلنے والی اکلوتی مسافر ٹرین 4 روز سے بند ہے، مسافر ویگنوں بسوں میں سفرکرنے پرمجبور ہوگئے، ٹرین نہ ہونے سے ٹرانسپورٹرمن مرضی کے کرائے وصول کرنے لگے ہیں، تفصیل کے مطابق کوٹ ادوجنکشن پرریلوے حکام کی عدم توجہی کی وجہ(بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)
 سے13 سال سے کئی ٹرینیں بندہوچکی ہیں جبکہ کلور کوٹ کے قریب مال بردار گاڑی کے گرنے سے ٹریک کی بندش سے کوٹ ادو جنکشن پر چلنے والی اکلوتی پرائیویٹ مسافر ٹرین مہر ایکسپریس4روز سے بند کردی گئی ہے،مسافر ٹرین مہر ایکسپریس بندہونے سے مسافروں کوشدیدپریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے، مسافراپناسفرٹرینوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ پرکرنے پرمجبورہیں جبکہ ٹرانسپورٹرروٹ پرنہ چلنے والی ٹرینوں کی وجہ سے من مرضی کے کرائے وصول کرتے ہیں جسکی  وجہ سے مسافروں کوپریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے،ٹرینوں کی بندش سے ریلوے اسٹیشن  بھوت بنگلہ کی شکل اختیار کرگیا جبکہ اسٹیشن پر ریلوے سٹال کنٹینیں بھی بند ہو گئی ہیں جسکی وجہ سے ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ  دینے اور گھر چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،اس حوالے سے کوٹ ادوکے عومی،سماجی حلقوں اورمسافروں شیخ اطہر فاروق،شیخ محمد یعقوب،شیخ محمد عمران،شیخ سعد،حافظ محمد سعید،شوکت عاجز،شفیق انور شاز،خرم شہزاد،سجاد یلدرم،چوہدری عبدالوحید،سابق کونسلر عاشق حسین ودیگرنے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں کئی کامیاب منافع بخش ٹرینیں کوٹ ادوریلوے جنگشن سے تھل ایکسپریس،بلال ایکسپریس، چلتن ایکسپریس جوکہ ملتان سے براستہ مظفرگرھ،کوٹ ادو،لیہ،کندیاں،بھکر،سے ہوتی ہوئی راولپنڈی جاتی تھی کو بند کر دیا گیا تھا، ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کوکروڑوں روپے سالانہ کا نقصان ہورہا ہے،مذکورہ ٹرینوں کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن پررونق ہوتی تھی لیکن اس وقت صرف ایک مسافر ٹرین جو کہ پرائیویٹ کردی گئی ہے کوٹ ادوجنگشن پرآتی تھی جو کہ 4روز سے بند کردی گئی ہے،شہریوں نے وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی اور مقامی ایم این اے شبیر علی قریشی سے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹ ادو جنکشن پرتھل ایکسپریس،بلال ایکسپریس اور چلتن ایکسپریس اپنے پرانے روٹوں کے مطابق فی الفورچلائی جائیں اس کے علاوہ کوٹ ادوجنکشن سے براستہ ملتان تا کراچی اور کوٹ ادو سے براستہ لاہور کیلئے مزیدٹرین چلائی جائے تاکہ غریب شہری حکومت کی جانب سے سستا سفر کر سکیں۔
احتجاج