چین کی فضائی کمپنی نے طیارے میں موبائل فون کے استعمال پر عائد پابندی ختم کردی

چین کی فضائی کمپنی نے طیارے میں موبائل فون کے استعمال پر عائد پابندی ختم کردی
چین کی فضائی کمپنی نے طیارے میں موبائل فون کے استعمال پر عائد پابندی ختم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیانگ جن (آئی این پی)فضائی کمپنی کیانگ جن نے مسافروں کو پرواز کے دوران سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ جیسے پوٹیبل الیکٹرونکس ڈیوائسس استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام چین کے محکمہ شہری ہوا بازی کے ماہ رواں کے اوال میں یہ پابندی اٹھائے جانے کے بارے میں کہنے کے بند کیا گیا ہے۔چائنہ ایسٹن ائیر لائنس ہنان ائیر لائنس ، چائنہ صدرن ائیر لائنس اور شیامن ائیر لائن سمیت متعدد فضائی کمپنیوں نے یہ پابندی ختم کردی ہے جبکہ قبل ازیں چین کی فضائی کمپنیوں نے سیفٹی خدشات کی بناء پر طیاروں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کررکھی تھی اوریہ پابندی عام بین الاقوامی طریقہ ہے۔ تاہم اب ٹیکنالوجی کی ترقی اور مسافروں کی زبردست مانگ کے پیش نظر بض فضائی کمپنیوں نے یہ پابندی ختم کردی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں