اوبر پاکستانی بینکوں اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں شراکت داری قائم کرے، تعاون کریں گے: شاہد خاقان عباسی

اوبر پاکستانی بینکوں اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں شراکت داری قائم کرے، ...
اوبر پاکستانی بینکوں اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں شراکت داری قائم کرے، تعاون کریں گے: شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیووس (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اوبر کو پاکستانی بینکوں اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کی دعوت دے دی ہے تاکہ ڈرائیوروں کو اوبر کیلئے گاڑی کی فنانسنگ میں مدد دی جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اوبر ٹیکنالوجیز ان کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دارا خسرو شاہی نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات میں اوبر کی پاکستانی معیشت میں بامعنی انداز میں شمولیت سے متعلق امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مارکیٹ میں اوبر کیلئے بڑی گنجائش موجود ہے۔ وزیراعظم نے ”شیئرنگ اکانومی“ ماڈل کے ہراول دستہ کا کردار ادا کرنے پر اوبر کو سراہا اور اسے پاکستانی بینکوں اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کی دعوت دی تاکہ ڈرائیوروں کو اوبر کیلئے گاڑی کی فنانسنگ میں مدد دی جا سکے۔
اس ملاقات میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان ،وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور سینئر سرکاری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ اوبر ٹیکنالوجیز ان کارپوریشن ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو 633 شہروں میں کام کر رہی ہے۔ اس نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کا آغاز مارچ 2016ءمیں کیا اور یہ سات شہروں میں کام کر رہی ہے جس کے نتیجہ میں 63 ہزار ڈرائیوروں کو آمدنی اور 12 لاکھ 70 ہزار صارفین کو سروس فراہم کر رہی ہے۔

مزید :

قومی -