پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ کا خواتین کے حقوق پر مختصر ویڈیوگرافی کے مقابلہ کا اعلان

پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ کا خواتین کے حقوق پر مختصر ویڈیوگرافی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ ر) پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے موضوع پر ملک بھر کی جامعات کے طالب علموں کے لئے مختصر ویڈیوگرافی کے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے طالب علموں کو ایک منٹ کے مختصر دورانیہ کی ویڈیو تیار کرنی ہوگی۔ اول انعام پانے والے کو 50 ہزار روپے انعام، فرسٹ رنر اپ کو 25 ہزار روپے انعام جبکہ سیکنڈ رنر اپ کو 10 ہزار روپے انعام ملے گا۔ اس مقابلہ میں پاکستان کی تمام جامعات کے طالب علم حصہ لے سکتے ہیں۔ اس مقابلے کا نام پی پی اے ایف ون منٹ ویڈیو مقابلہ 2020 (1MVC-2020) ہے جس کا مقصد سال 2030 تک تمام خواتین و لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کی عالمی مہم میں یونیورسٹی کے طالب علموں کو شامل کرنا ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) 5میں واضح کیا گیا ہے۔ موصول ہونے والی ویڈیوز کا تعلق خواتین کے عالمی دن 2020 کے موضوع بعنوان (I am Generation Equality: Realizing Women's Rights)کے گرد ہونا چاہیئے۔ موصول ہونے والی ویڈیوز 16 فروری کو رات 12 بجے تک لازمی جمع کرائی جائیں۔ اس کے بعد موصول ہونے والی ویڈیوز قبول نہیں کی جائے گی جبکہ خصوصی جیوری کی جانب سے تین بہترین ویڈیوز کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس مقابلے کے نتائج کا اعلان 28 فروری 2020 کو کیا جائے گا۔ مقابلہ جیتنے والے طالب علموں کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا اور وہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پی پی اے ایف کی امت الرقیب ایوارڈ کی سالانہ تقریب میں اپنا ایوارڈ حاصل کریں گے۔ اس مقابلے میں حصہ لینے سے متعلق مزید معلومات، اہلیت کا معیار اور رہنمائی کے لئے اس لنک (1mvc2020.ppaf.org.pk:84) کو وزٹ کریں۔ اس کے علاوہ یہ معلومات پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ کے آفیشل فیس بک، ٹوئیٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی دستیاب ہیں۔
ریڈ گرافی


جامعہ زکریا‘ ہاسٹلز میں سہولیات کی عدم فراہمی پر طلبہ کا احتجاج مظاہرہ
ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ہوسٹل ایدھی ہال، ابوبکر ہال اور قاسم ہال طلبہ نے میس بند ہونے، وائی فائی کی سہولت فراہم نہ کرنے، واش رومز کی ناقص حالت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور یونیورسٹی کا مین گیٹ بند کر دیا جس پر جامعہ زکریا کے سکیورٹی گارڈز اور طلبہ کے درمیان معمولی جھڑپ بھی ہوئی۔ بعد ازاں رات کو طلباء (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

نے ہوسٹل کے گیٹ بھی بند کر دیئے،طلبہ کا کہنا تھا کہ ایدھی ہال میں واش رومز کی حالت انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے طلبہ پریشانی میں مبتلا ہیں، واش بیسن اور ٹوٹیاں تقریباً ٹوٹ چکی ہیں علاوہ ازیں ابوبکر ہال کی الیکٹرک وائرنگ 1978 سے چلی آرہی ہے‘پرانی اور کمزور ہونے کی وجہ سے اکثر ٹرپنگ ہو جاتی ہے جس سے طلبہ سخت پریشان ہیں،احتجاج کرنے والے طلبہ نے ایدھی ہال میں میس کی فراہمی، وائی فائی کی بحالی، قاسم اور ابوبکر ہال میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔اس بارے میں رابطے پر یونیورسٹی حکام نے کہا ہے کہ طلبہ کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم اس معاملے کو بھی دیکھاجا رہا ہے‘طلبہ کہ تمام مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
احتجاج


کالے یرقان میں مبتلا2خواتین
سمیت 3 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا2خواتین سمیت 3 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے‘2 زیرعلاج‘ تفصیل کے مطابق میانوالی قریشیاں کی رہائشی50سالہ خورشید مائی‘ شیخ(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

واہن کی 30 سالہ بشیراں بی بی اور خانپورکارہائشی40سالہ تاج محمد کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ 2 متاثرین جن میں سردار گڑھ کارہائشی60سالہ محمد رفیق اور گھوٹکی کارہائشی60سالہ گل حسن کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ملتان: انٹرنیشنل ائیر پورٹ
پر فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
ملتان(نیوز رپورٹر) انٹر نیشنل ایئرپورٹ ملتان پر ایک ماہ کے بعد فلائیٹ شیڈول معمول پر آ گیا۔ گذشتہ روز ڈومیسٹک و انٹرنیشنل تمام پروازیں بر وقت پہنچیں اور روانہ ہوئیں، تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

خراب موسم کے باعث ایک ماہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن غیر معمولی تاخیر کا شکار تھا، تاہم گزشتہ روز تمام ملکی اور غیر ملکی پروازیں اپنے شیڈول پر پہنچیں اور روانہ ہوئیں۔
فلائٹ آپریشن