نواز شریف نے پارٹی کو نیب،براڈ شیٹ گٹھ جوڑ بے نقاب کرنے کا ٹاسک دیدیا

نواز شریف نے پارٹی کو نیب،براڈ شیٹ گٹھ جوڑ بے نقاب کرنے کا ٹاسک دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن،اسلام آباد (آن لائن)قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے براڈ شیٹ کے معاملے پر اپنی جماعت کو جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت کو براڈ شیٹ کے پیچھے نہ چھپنے دیا جائے بلکہ مسلسل مطالبہ کیا جائے حکومت اس معاملے پر پارلیما نی کمیٹی بنائے یا پانامہ طرز کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کرے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوناچاہیے۔ ذرائع نے بتایا نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے براڈ شیٹ اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،نوازشریف نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ سے رابطہ کیا اور براڈشیٹ کے معاملے کی وجہ سے پیدا صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا میڈیا اور عوام کو براڈشیٹ اور نیب کے گٹھ جوڑ کے بارے میں بتائیں، حکومتی انکوائری کمیٹی کے بجائے پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے براڈشیٹ سکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے،نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں براڈ شیٹ معاملے پر حکومت کو بے نقاب کرنے کا بھی ٹاسک دیا۔
نواز شریف 

مزید :

صفحہ اول -