لائن لاسز کا چکر، بجلی کی فورس لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا، دائرہ دین پناہ میں احتجاج

لائن لاسز کا چکر، بجلی کی فورس لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا، دائرہ دین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، سکندر آباد، وہاڑی، ساہوکا، دائرہ دین پناہ (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) میپکو ریجن میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے‘19گھنٹے سے زائد بجلی بند کی جارہی ہے ‘کم وولٹیج ‘ ٹرپنگ اور بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے‘بدترین بجلی بحران نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں‘تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں‘ گھریلو صنعتیں تباہی کا شکار ہو رہی ہیں‘ موجودہ حکومت کی پاور پالیسی میں جنوبی پنجاب کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عام شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔سکندرآباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق،سکندرآباد میں بجلی کی فورس لوڈ شیڈنگ سے شہری تنگ روٹین کی لوڈ شیڈنگ سے ہٹ کر فورس لوڈ شیڈ نگ نے شہریوں کو ازیت میں مبتلا کر دیا گزشتہ روز صبح سات بجے سے لیکر دوپہر دو بجے تک بجلی کی لو ڈ شیڈنگ رہی جس سے گھروں میں پانی کی قلت پید ا ہو گئی خواتین بیمار ضیف اور بچے گرمی سے بلبلا اُٹھے۔ سینٹر یا گریڈ اسٹیشن پر رابطہ کیا جاتا ہے تو واپڈا اہلکار مین لائن بند ہونے یا تاروں کے ٹوٹ جانے کا بتاتے ہیں۔ وہا ڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مریض ، بچے ، بوڑھے اور خواتین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا تاجروں کے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس سے الیکٹر یشن ، الیکٹر ک کا روبار کرنے والے انتہائی پریشان ہونے لگے جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ، تاجروں عبدالمجید، اصغر علی ، محمد رفیق گوندل ، اکبر جٹ، ماجد رشید، ایم اجمل گو ہر علی ، محمد شریف ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ بجلی کی بند ش سے ہر طبقہ پریشان ہے اور (ن) لیگی حکمرانوں نے گزشتہ کئی سالوں سے عوام کوجھوٹے وعدوں پر ٹرخا رکھا ہے۔ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے۔ ساہوکا سے نامہ نگارکے مطابق حاجی شیر سب ڈویژن میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیافیکٹری مالکان سے ہزاروں روپے نذرانہ لے کر حاجی شیر فیڈر کی بجلی کئی گھنٹے بند کی جانے لگی ان دنوں حاجی شیر فیڈر پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر کے صارفین کو زلیل وخوار کیا جارہا ہے جبکہ بار بار ٹرپنگ ہونے سے صارفین کی ہزاروں مالیت کی قیمتی اشیاء جلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ متاثرہ صارفین نے میپکو چیف سے نوٹس لینے اور حاجی شیر فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق واپڈا ایکسین سردار خان نے دائرہ دین پناہ کو لوڈ شیڈنگ کیلئے ٹارگٹ بنا لیا ۲۰ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا اجیرن کر دیا زندگی کے معمولات درھم بر ھم ۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں پانی بھی میسر نہ ہے۔ شہریوں نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دائرہ دین پناہ فیڈر کو ہر ماہ کے آخری ۱۰ دنوں میں دانستہ طور پر اپنا لائن لاسز پورا کرنے کیلئے لوڈ شیڈنگ میں بہت ہی زیادہ اضافہ کر دیا جاتا ہے جبکہ ایکسین واپڈا سردار خان فیکٹریوں کے مالکان کے ساتھ اپنا حصہ مختص کر رکھا ہے جنہیں بلا تعطل بجلی کی فراھمی جاری رکھتا ہے۔ عوام نے احتجاج کرتے ہوئے وزیرا عظم ۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی واپڈا کے آعلی حکام سے ایکسین واپڈا کی غنڈا گردی کے خلاف فی الفور نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے غلام فریڈ۔ محمد شفیق۔ رحمتاللہ۔ اللہ بخش ۔ ریاض حسین۔ ساجد شہزاد۔ ظفراقبال ۔ محمد فاروق۔ غلام صدیق۔ محمد اقبال وغیرہ سراپا احتجاج رہے جب ایکسین واپڈا سے موقف لیا تو لوڈ شیڈنگ کو کھمبا گرنے کی وجہ قرار دیا۔
لوڈشیڈنگ