آزاد کشمیر اسمبلی کی 8مخصوص نشستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان

آزاد کشمیر اسمبلی کی 8مخصوص نشستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(اے این این)آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کے 49 رکنی ایوان کومکمل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے آخری مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔8 مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ 28 جولائی کو ہوگی۔آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے 41 انتخابی حلقوں کے نتائج کے اعلان کے بعد اب 8 مخصوص نشستوں کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے۔ ان نشستوں میں خواتین کی 5، ٹیکنو کریٹ، علماء مشائخ اور اوورسیز کی 1،1 نشست شامل ہے۔24 جولائی کو الیکشن کمیشن صبح 9 سے 2 بجے تک مخصوص نشستوں کیلئے نامزدگیاں جمع کرے گا۔ 25 جولائی کو نامزد امیدواروں کی سکروٹنی کی جائے گی جبکہ 26 جولائی کوان نامزدگیوں کے خلاف اپیلیں دائیرہونگی اوراسی شام ان اپیلوں پرچیف الیکشن کمشنر فیصلہ سنائیں گے۔27 جولائی کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ ان 8 مخصوص نشستوں کیلئے ارکان کے درمیان پولنگ 28 جولائی کو ہو گی۔آزادکشمیر کے 41 منتخب ارکان اور 8 مخصوص نشستوں پرممبر اسمبلی بننے والوں کو ملا کرقانون ساز اسمبلی کا 49 کا ایوان مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن طارق بٹ کے مطابق ایوان مکمل ہونے کے بعد ہی صدر آزادکشمیر نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے اجلاس طلب کریں گے۔