کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مندرمیں دیسی انداز میں شرکت

کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مندرمیں دیسی انداز میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ورنٹو(این این آئی)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نیگزشتہ روز ٹورنٹو میں واقع ’ شری سوامی نارائن مندر‘کی 10 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق تقریب میں جسٹن ٹروڈو کے’ دیسی‘ اورمنفرد انداز نے سب ہی کو حیران کر دیا۔ وہ ایک روایتی نیلابھارتی کرتا پاجاما پہنے ، گردن میں پھولوں کے ساتھ نظر آئے۔سالگرہ کی تقریب میں ان کے ہمراہ ترجمان سابق وزیر بیرونی معاملات اور کینیڈا میں موجودہ ہندوستانی سفیر ’ویکاس سوراپ ‘نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ٹروڈو کا کہنا تھا کہ یہ مندرسکون اور سماجی رابطوں کو برقرار رکھنے کی بہترین جگہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -