نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی، عدالت کا جواب جمع کرانے کا حکم

نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی، عدالت کا جواب جمع ...
نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی، عدالت کا جواب جمع کرانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔نہال ہاشمی کے وکیل نے دلائل دینے کے بعد عدالت سے درخواست کی کہ جواب جمع کرانے کیلئے کیس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کی جائے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کیوں نہ مقدمے کی سماعت 2019 تک ملتوی کردیں؟سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو 2 ہفتے میں جواب کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید :

اسلام آباد -