مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت منظور

  مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم احمد بٹ کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عوض منظورکرتے ہوئے اسے رہا کرنے کاحکم دے دیاہے،ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے ملزم احمد بٹ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،ملزم احمد بٹ کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ نے پیش ہوکرمؤقف اختیار کیا کہ تھانہ لوہاری گیٹ نے احمد بٹ کو بلاجواز مقدمے میں نامزد کیا، مرکزی کی ملزم کی مقتول عمیر فاروق کے ورثاء سے صلح ہو چکی ہے، 17 ماہ سے شریک ملزم احمد بٹ بلاجواز جیل میں قید ہے، ملزم احمد بٹ کی حد تک کسی ایک گواہ کا بیان بھی آپس میں نہیں ملتا، ملزم احمد بٹ کو قتل کی وجہ بھی منسوب نہیں، قانون کے مطابق ضمانت کی سطح پر ملزم کو شک کا فائدہ بھی دیا جاتا ہے جبکہ پراسکیوشن اور مدعی کے وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ شریک ملزم احمد بٹ کی مرکزی ملزم سے دوستی تھی، وہ قتل میں ملوث ہے، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ملزم احمد بٹ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہاکرنے کاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -