دوبئی تجارتی اجلاس سے پاک امریکا تعلقات بہترہونگے: مچل ڈاڈمین

دوبئی تجارتی اجلاس سے پاک امریکا تعلقات بہترہونگے: مچل ڈاڈمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

             
اسلام آباد(اے پی پی)امریکی قونصلر جنرل مچل ڈاڈ مین نے کہا ہے کہ 25جون کو دوبئی میں ہونے والے تاجروں کے اجلاس سے پاک امریکا تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔مچل ڈاڈ مین نے کہاکہ امریکا پاکستان کو اقتصادی طور پر مضبوط اور مستحکم ملک دیکھنے کاخواہاں ہے اور توقع ہے کہ مستقل قریب میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میںاضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم اور توانائی کے حوالے سے متعدد منصوبے امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام جاری ہیں اور ان کا ملک یہاں غریبوں کے معیار زندگی کیلئے پوری طرح کوشاں ہے ۔اس موقع پر بعض تاجروں کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ بعض تاجروں نے ویزے کی حد 10سال کرنے کی تجویز پیش کی جس پر مچل ڈاڈ مین کا کہنا تھا کہ اس پر باہمی گفت و شنید سے عمل کیا جارہا ہے۔ مچل ڈاڈ مین کا کہنا تھا کہ امریکا نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریگا ۔وزیر خارجہ جان کیری پاک امریکا تعلقات میں بہتری کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ۔

مزید :

کامرس -