ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتین

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                             لاہور ( کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میںڈاکوﺅںاور چوروںنے مختلف وارداتوںکے دوران شہریوںکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان، پرائز بانڈ ، موبائل فون ،گاڑیوں،موٹر سائیکلوںسے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر دوافرادکو گولیاںمارکر زخمی کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقے میںواقع ایل پی جی گیس بھرائی کرنے والی دکان میںڈاکوﺅںنے گھس کر دکاندارشیر محمد اور گاہگ محمدریاض کو یرغمال بنا لیا اورلوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دونوں افرادکو گولیاںمار کر زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ نشتر کالونی میں ڈاکوﺅں نے نصیب اللہ کے گھر میںگھس کر 9لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور پرائز بانڈ لوٹ لئے، شاہدرہ ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے حمزہ کے گھر میں گھس کر 7 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی، سبزہ زار میں ڈاکوﺅں نے فرقان کے گھر میں گھس کر 6 لاکھ روپے مالیت، نصیر آباد میں ڈاکوﺅں نے ناصر کامران کے گھر میںگھس کر 5لاکھ روپے مالیت، ہنجروال میں ڈاکوﺅں نے جبار کی فیملی سے ساڑھے 4 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی، لیاقت آباد میں ڈاکوﺅں نے مجید کی فیملی سے 4 لاکھ روپے مالیت، اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے سرورکی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت ،گلبرگ میںڈاکوﺅںنے سلمان کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت ، شاد باغ میں ڈاکوﺅں نے نذیر کی فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت، اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے فیصل سے موٹر سائیکل، 77 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں ڈاکوﺅں نے لیاقت سے موٹر سائیکل، 6 ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاﺅ ن میں ڈاکوﺅں نے لٹن روڈ میں ڈاکوﺅں نے کاشف سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے مسز جاوید سے ایک لاکھ روپے مالیت ،غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے مظفر سے 75ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے طالب علم ذوہیب سے لیپ ٹاپ ،50ہزار روپے اورموبائل فون، شفیق آباد میںڈاکوﺅںنے جاوید سے 66ہزارر وپے اورموبائل فون، سول لائن میں ڈاکوﺅں نے اچھرہ میں ڈاکوﺅں نے کامران سے موبائل فون اور 30 ہزار روپے چھین لئے۔ ہربنس پورہ میں چوروں نے مقامی ٹی وی چینل وین ڈرائیور ضمیر کے گھر کے تالے توڑکر 2لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ گلبرگ میںآصف ،سول لائن میں عثمان ، گلشن اقبال میں عامر، نصیر آباد میں قمیر کی گاڑیاں جبکہ شاد باغ میںناصر، اقبال ٹاﺅن میںزمان، ہنجروال میںسہیل، گارڈن ٹاﺅن میںذوالفقار، گرین ٹاﺅن میںشیراز، سندر میںسدھیر، ہربنس پورہ میںجاوید ، شاہدرہ ٹاﺅن میںاحسان، گوالمنڈی میںکاشف، پرانی انارکلی میںجمال کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -