ماہ رمضان قربانی اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے: عامر خان

ماہ رمضان قربانی اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے: عامر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیٹ نیوز)پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں ضرورت مندوں کی مدد کی جائے۔ نادار اور غریب پاکستانیوں کی مدد اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامر خان نے برطانیہ کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان میں ضرورت مندوں کی مدد کی جائے۔ عامر خان نے سوشل ورک کا آغاز بھی کر دیا ہے اس سلسلہ میں لندن کے علاقہ سلاؤ میں ایک تقریب میں دنیا بھر کے ضرورت مندوں کی مدد کے لیئے فنڈز ریزنگ کا آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں قربانی اور ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔