نوازشریف نااہل ہوسکتے ہیں

نوازشریف نااہل ہوسکتے ہیں
 نوازشریف نااہل ہوسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے ہاتھ سے وقت نکلتا جارہا ہے، ان کے پاس تین آپشن ہیں ان پر عمل نہ کیا تو وہ نااہل بھی ہوسکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں وزیراعظم وقت گنوا رہے ہیں،اگر متبادل وزیراعظم کا نام نہ دیا تو میاں صاحب کہ پاس قبل ازوقت انتخابات کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا،پانامہ کیس میں نوازشریف نااہل بھی ہوسکتے ہیں۔ میاں صاحب کیلئے جولا ئی نتہائی اہم ہے،مارچ 2018 سے قبل انتخابات دیکھ رہا ہوں، پاناما کیس کے فیصلے کے بعد اس کے اثرات صرف شریف فیملی تک محدود نہیں رہیں گے۔ وسان نے متحدہ کے لیے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم سے متعلق پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں، پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں سندھ سے ستر فیصد نشستیں حاصل کرے گی،پیپلزپارٹی کی آئندہ حکومت تاریخی ہوگی۔ 9 جولا ئی کو کراچی کے ضمنی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا، 114 پیپلزپارٹی کی نشست نہیں رہی لیکن سعید غنی مقابلہ کریں گے،کوئٹہ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ اور اندرونی عناصر بہی ملوث ہیں، آنے والے وقت میں عالمی سطح پر پاکستان کو مشکل حالات کا سامنا ہوگا،عید کے بعد ملک میں دھمال ہو گی۔
وسان

مزید :

صفحہ اول -