جماعتہ الدعوۃ کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب میں شہداء کشمیر کی غائبانہ نماز جنازہ

جماعتہ الدعوۃ کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب میں شہداء کشمیر کی غائبانہ نماز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر) جماعۃ الدعوۃکے تحت ملتان ،خانیوال،مظفر گڑھ،بہاولپورسمیت پورے جنوبی پنجاب بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں شہید ہونے والے کشمیری کمانڈر زجنید متو،عادل مشتاق ، میر ، نصیر وانی،عبد الباسط، گلزار ، ارشاد ، شارق ، ماجدزرگر ، توصیف اور سبزار بھٹ شہید کی(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )
غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔خانیوال میں مرکز صدیق اکبرؓ نزد پرانا سوئی گیس دفتر،مظفر گڑھ میں جامع محمدیہ جھنگ موڑ،بہاولپور میں مرکز البد ر شکار پوری گیٹ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ملتان میں کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازمرکز ابن باز رشید آباد ادا کی گئی۔ نماز جنازہ جماعۃالدعوۃ ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد نے پڑھائی۔ غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر شرکاء کی جانب سے برہان وانی، ابوالقاسم، جنید متو اور سبزار بھٹ و دیگر شہداء کی قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ غائبانہ نماز جنازہ سے قبل بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔ جماعۃ الدعوۃ ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان اسلام و پاکستان کی محبت میں قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہم حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ پاناما آپ کے لیے بڑا مسئلہ ہے تاہم کشمیریوں کی قربانیاں اور ان کی تحریک اس سے بھی بڑا مسئلہ ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ پا رلیمنٹ ہاؤس کے باہر کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کرے، جس میں وزیر اعظم اور وزراء بھی شامل ہو اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔خانیوال میں مرکز صدیق اکبرؓ نزد پرانا سوئی گیس دفتر میں کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ مولانا عامر شریف ضیاء نے پڑھائی۔مظفر گڑھ میں جامع محمدیہ جھنگ موڑمیں جماعۃالدعوۃ ضلع مظفر گڑھ کے مسؤل رانا عمر فاروق نے غائبانہ نمازجنازہ پڑھائی۔بہاولپور میں مرکز البدر شکار پوری گیٹ میں مسؤل جماعۃ الدعوۃ بہاولپور ابو ہریرہ نے غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔