نیب سمیت کسی ادارے نے بلایاتو جائینگے،ہمارا دامن صاف،شاہد خاقان

    نیب سمیت کسی ادارے نے بلایاتو جائینگے،ہمارا دامن صاف،شاہد خاقان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پہلے بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے اور آئندہ بھی جب بھی نیب سمیت کوئی ادارہ بلائے گا تو ہم ضرور جائیں گے کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے۔ حکومت کے خلاف احتجاجی تحر یک شروع کر نے کا فیصلہ آل پارٹیز کانفر نس میں کیا جائیگا‘اپوزیشن جماعتیں میں مکمل اتفاق ہے کہ ہم نے عوام دشمن بجٹ کو منظور نہیں ہونے دینا اسکے خلاف بھر پور مزاحمت کر یں گے۔(ن) لیگ میں کسی قسم کے کوئی اختلاف نہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں بر ائے نام جمہوریت ہیں کیونکہ حکمرانوں کا رویہ مکمل طور پرآمر انہ ہیں یہ ملک وقوم کے مفادات کا تحفظ اور ملکی ترقی کی طرف توجہ دینے کی بجائے صرف اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔
شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -