جماعت اسلامی کے ایم پی اے عنایت اللہ کی جانب سے قرار داد جمع

جماعت اسلامی کے ایم پی اے عنایت اللہ کی جانب سے قرار داد جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی و ممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے صوبائی اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے اور آئین پاکستان میں بھی مسلمان کی تعریف یہ کی گئی ہے کہ جو نبی آخر زمان حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی اور رسول مانتا ہو۔ اس لیے یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ یہ لازمی قرار دیں کہ نبی ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین کا لفظ تمام سرکاری و غیر سرکاری دستاویزات میں استعمال کرنا لازمی قرار دیں تاکہ اس حوالے سے تمام سازشیں ختم ہو اور ختم بنوت کا مسئلہ حکومت کی سرکاری وغیر سرکاری دستاویزات میں مستقلا حل ہوجائے۔ اس موقع پر ایک بیان میں عنایت اللہ خان نے کہاکہ ختم نبوت پر اہل ایمان کے تمام مسالک متفق ہیں اور یہ ایمان کی بنیاد ہے۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے خلاف ہر وار اور سازش کو ناکام بناناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺکا تحفظ ہمارے ایمان و عقیدہ کا اہم ترین حصہ ہے اور ان عقائد کے حوالہ سے آئین کے ہر آرٹیکل اور قانون کی ہر شق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ا نہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے خلاف تما م سازشوں کو ختم کرنے کے لیے حکومت سرکاری و غیر سرکاری دستاویزات میں خاتم النبین کا استعمال لازمی کریں۔