ڈیرہ،کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی زخمی

ڈیرہ،کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ بھکر روڈ پر باہو فلور مل کے قریب تیز رفتار موٹر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے جھوک قریشی کے رہائشی میاں بیوی زخمی، پولیس نے زخمی شوہر کی رپورٹ پر نامعلوم کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود ڈیرہ بھکر روڈ پر باہو فلور مل کے قریب تیز رفتار موٹر کارنے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر ماردی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جھوک قریشی کا رہائشی سلیم ساہی ولد اللہ ڈتہ اور اس کی اہلیہ ع بی بی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یونیورسٹی پولیس نے زخمی سلیم ساہی کی رپورٹ پر نامعلوم کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔