فلمی صنعت بحرانی کیفیت سے دوچار ہے، اچھی خان

فلمی صنعت بحرانی کیفیت سے دوچار ہے، اچھی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار فلم فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین اچھی خان نے کہا ہے کہ رواں سال بہت ساری فلمی شخصیات دنیا سے رخصت ہوگئیں ان کے جانے کا بے حد دکھ ہے گزشتہ سال کی طرح اس برس بھی کرونا کی وجہ سے سنیما گھروں میں نئی فلمیں عام نمائش کیلئے پیش نہیں کی جاسکیں جس کی وجہ سے فلمی صنعت مزید بحرانی کیفیت سے دوچار ہوگئی ہے۔اچھی خان نے کہا کہ میری دلی دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں جلد از جلد اس موذی وبا سے نجات دے تاکہ معمولات زندگی بحال ہوسکیں۔
ایک سوال کے جواب میں اچھی خان نے کہا کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی،فلموں کی کامیابی کیلئے موجودہ حالات میں سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے لیکن اس جانب توجہ نہیں دی جارہی۔ اچھی خان نے کہا کہ اس دور میں جب لوگ گھروں سے نہیں نکلنا چاہتے ہمیں انہیں سنیما تک لانے کے لئے بڑی محنت کرنا ہو گی۔ سب سے پہلے ہمیں فلموں کے سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی لانا ہو گی، سنجیدگی، کامیڈی اور رومانس کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کرنا ہوگا تاکہ ہر طرح کے لوگ فلم دیکھنے سینما آئیں۔

مزید :

کلچر -