دنیا کابل پر کسی کے جبری قبضے کو قبول نہیں کریگی: امریکی وزات خارجہ 

    دنیا کابل پر کسی کے جبری قبضے کو قبول نہیں کریگی: امریکی وزات خارجہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 واشنگٹن (اظہرزمان، بیورو چیف) دنیا کابل پر کسی کے جبری قبضے کو قبول نہیں کرے گی۔ افغانستان میں صرف وہی حکومت جائز تصور ہوگی جسے عوام جائز مانیں گے اور جو انسانی حقوق کا احترام کرے گی۔ یہ وضاحت امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے طالبان اور کابل انتظامیہ کے درمیان تنازع پر امریکی موقف پیش کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کی۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ نئی صورتحال میں بائیڈن انتظامیہ کی افغانستان میں قیام امن کے فروغ کے حوالے سے کیا پوزیشن ہے۔ صدر بائیڈن کے فوجی انخلاء کے اعلان کے بعد سے اب تک طالبان نے افغانستان میں اپنے حملے تیز کرتے ہوئے پچاس سے زائد اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔ کیا اپ اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ طالبان قوت کے ذریعے ملک پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ قبل ازیں امریکی مندوب زلمے خلیل زادے کانگریس کے سامنے شہادت میں یہ بیان دے چکے ہیں۔ امریکی ترجمان نے بتایا کہ ہم افغانستان میں جاری تشدد کے خاتمے پر مسلسل زور دے رہے ہیں جس کا زیادہ تر مرتکب طالبان ہو رہے ہیں۔  ہم اس موقی پر بدستور قائم ہیں کہ چالیس سالہ جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ اسلامی جمہوریہ افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے ذریعے سمجھوتہ ہے اس طرح ہی افغان باشندوں کو امن میسر آسکتا ہے جو ہو چاہتے ہیں۔ 
امریکہ 

مزید :

صفحہ اول -