راکھی نے ’خطروں کے کھلاڑی‘ شروع ہونے سے پہلے ہی جیتنے والے کا نام بتادیا

راکھی نے ’خطروں کے کھلاڑی‘ شروع ہونے سے پہلے ہی جیتنے والے کا نام بتادیا
راکھی نے ’خطروں کے کھلاڑی‘ شروع ہونے سے پہلے ہی جیتنے والے کا نام بتادیا
سورس: Instagram/rakhisawant2511

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے ایڈونچر پر مبنی معروف رئیلیٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 11 آن ائیر ہونے سے قبل ہی جیتنے والے کا نام بتادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شو کی شوٹنگ جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں جاری تھی جسے مکمل کرکے تمام کنٹسٹنٹس حال ہی میں بھارت واپس لوٹے ہیں۔اس حوالے سے راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے جیتنے والے کا نام بتایا ہے۔راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ خطروں کے کھلاڑی کا 11واں سیزن بھارتی ٹیلی ویژن اسٹار 'ارجن بِجلانی' جیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سے شو کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے ارجن بجلانی کا ذکر آتے ہی انہیں وِنر قرار دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Chipku Media (@chipkumedia)

خیال رہے کہ رئیلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی 11 میں بگ باس 14 کے راہول ویدیا، ابھینو شکلا اور نکی تمبولی نے بھی حصہ لیا تھا۔ 

مزید :

تفریح -