نسوار مہنگی کرنے پر دکانداروں کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا گیا

نسوار مہنگی کرنے پر دکانداروں کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا گیا
نسوار مہنگی کرنے پر دکانداروں کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا گیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ایک آدمی نے نسوار مہنگی کرنے پر دکانداروں کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کرا دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس آدمی کا تعلق اپر کوہستان سے ہے جہاں دکانداروں نے نسوار کی قیمت 10روپے بڑھا دی ہے۔
پولیس کو دی گئی رپورٹ میں آدمی نے کہا ہے کہ نسوار کی پڑیا 10روپے کی ملتی تھی جو اب دکاندار 20روپے کی دے رہے ہیں۔ لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پولیس کی طرف سے اس آدمی کی درخواست پر کیا ردعمل دیا گیا ہے۔