پریس کلب سوہدرہ کے نائب صدر ملک یاسر خلیل کے سسرانتقال کرگئے
سوہدرہ( نامہ نگار)پریس کلب سوہدرہ کے نائب صدر ملک یاسر خلیل کے سسر ماہر تعلیم ملک زاہد خلیل ،سماجی راہنما عامر خلیل اور تاجر ملک محمد اویس کے کزن ملک محمد سعید 80برس کی عمر میں علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں ان کے آبائی شہر سیالکوٹ کے ٹبہ ککے زئیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ مین وکلاء،صحافیوں ،سیاسی سماجی مذہبی راہنماﺅں صنعتکاروں، تاجروں ،سابق کونسلرزکے علاوہ سیالکوٹ ،سوہدرہ و دیگر شہروں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔