حکومت نے عوام کو مہنگائی کم کر کے ریلیف دیا،عدنان افضل چٹھہ

   حکومت نے عوام کو مہنگائی کم کر کے ریلیف دیا،عدنان افضل چٹھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامکے چٹھہ(نمائندہ پاکستان) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اوروزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کے جس سفر کا آغاز کیاگیا اسی پر پیراعمل ہوتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 100دن کی حکومت میں اپنے درست فیصلوں سے معیشت مستحکم کی صنعت ،کاروبار ،ائی ٹی ،انفراسٹرکچر اور گورننس سمیت ہر شعبے کی سمت درست کر دی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پی پی 36 چوہدری عدنان افضل چٹھہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو مہنگائی کم کر کے تاریخی ریلیف دیا روٹی 4روپے سستی نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کسان کارڈ کا اجراء اس کے علاو_¿ہ روشن گھرانہ اسکیم کے تحت 50000ہزار گھرانوں کو مفت سولر پینل سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز سولر پینل سسٹم کم سے کم ماہانہ 100یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کو دی جائے گی۔

 عیدالاضحی کے موقع پر پہلی بار آلائشوں کی بروقت صفائی کی گئی سڑکوں اور گلی محلوں کو ایسے صاف کیا جیسے لوگ اپنے گھر صاف کرتے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےعوام دوست فیصلوں سے ہر شعبے میں بہتری کی بلکہ ہر آنے والا دن عوام کے لیے بہتری کی امید ثابت ہو رہا ہے اس موقع پر قمر زمان سندھو ، رانا محمد اکرم بھی موجود تھے

مزید :

صفحہ اول -