بحثیت قوم یکجہتی کیساتھ مشکل وقت سے نکل سکتے ہیں،حسن علی

بحثیت قوم یکجہتی کیساتھ مشکل وقت سے نکل سکتے ہیں،حسن علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی قوم کے لیے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاط برتنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم احتیاط کے ساتھ ایک باحیثیت قوم ہو کر اس کو شکست دے سکتے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ ہم سب کو پتا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کے دیگر ممالک کے بعد اب پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم احتیاط کے ساتھ ایک باحیثیت قوم ہو کر اس کو شکست دے سکتے ہیں۔ حسن علی نے لوگوں پر زور دیا کہ اپنا اور اپنے اہل خانہ کا بہت بہت خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بار بار ہاتھ دھوئیں، غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور ہاتھ ملانے سے پریز کریں۔ فاسٹ بولر نے آخر میں کہا کہ آئیں پاکستان کو کورونا سے پاک کریں اور اسے کورونا سے بچائیں۔