ڈکیتی وچوری کی وارداتیں: شہری 19لاکھ سے زائد نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

  ڈکیتی وچوری کی وارداتیں: شہری 19لاکھ سے زائد نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے19لاکھ روپے سے زائد کی نقدی،زیورات اور قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی میں ڈاکوشہری حسام کے گھر سے 7لاکھ 20ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے نواب ٹاؤن میں ڈاکو موسی کو یرغمال بنا کر 4لاکھ80کی نقدی و دیگر اشیا لے گئے۔کاہنہ میں ڈاکو امجد کے گھرسے 2لاکھ60 ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کرفرار، شادباغ میں ڈاکو نعمان سے 1لاکھ 45ہزار کی نقدی و زیورات، اچھرہ میں بابر سے 1لاکھ 75ہزار نقدی و زیوارات،ملت پارک میں نسیم سے 80ہزار،ہربنس پورہ میں فاروق سے 40ہزار نقدی موبائل فون اور چوہنگ غفار سے 15ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ چورباٹا پور، لیاقت آباد سے گاڑیاں جبکہ رنگ محل،گلشن اقبال اور نواں کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -