کرونا،پاکستان میں اقدامات تیز کرنے کی ضرورت،ثناء

کرونا،پاکستان میں اقدامات تیز کرنے کی ضرورت،ثناء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ثنانے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کرونا وائرس کی وبا سے ہل کر رہ گئے ہیں لیکن ہمارے ہاں ابھی تک اس پر سنجیدگی نہیں دکھائی جارہی۔خدارا لوگوں سے اپیل ہے کہ اپنے گھروں تک محدود رہیں اورحفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ثنا نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے عوام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کیلئے ہر شخص کو اپنے گھرتک محدود اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا،ہمیں سوشل میڈیا پر آنے والی مختلف ممالک کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ ایک ویڈیوبیان میں ثنا نے کہا کہ ملک کے بعض حصوں میں ابھی تک اس وبا کوسنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔
جو قابل تشویش ہے،کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ وائرس ملک کے مختلف حصوں تک پھیل چکاہے اوراگر ہم نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو خدانخواستہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادکئی ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ ثنانے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اس وبا سے ہل کر رہ گئے ہیں لیکن ہمارے ہاں ابھی تک اس پر سنجیدگی نہیں دکھائی جارہی۔خدارا لوگوں سے اپیل ہے کہ اپنے گھروں تک محدود رہیں اورحفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

مزید :

کلچر -