پولٹری کے بیوپاری کو چلتی گاڑی کیساتھ باندھ کر سڑک پر گھسیٹنے کا واقعہ، 2ملزمان گرفتار
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )تھانہ گوجرخان کے علاقے میں ڈاکو پولٹری کے بیوپاری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نقدی چھیننے کے بعد چلتی گاڑی کے ساتھ باندھ کر سڑک پر گھسیٹتے رہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں بیوپاری کو گاڑی کے ساتھ سڑک پر گھسیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ ہارون رشید کے مطابق مرغی سپلائی کرنے بعد مختلف دکانداروں سے بقایاجات اکٹھے کر رہا تھا اور 10لاکھ روپے کی رقم وصول کرکے قمیض کے نیچے پہنی بنیان کی جیبوں میں رکھ لئے۔بہار کالونی سے گلیانہ موڑ پر مزید دکانداروں سے وصولی کے لئے جا رہا تھا کہ سفید رنگ کی کار میں سوار تین ملزمان نے اچانک گاڑی روک کر اندر کھینچ لیا۔ ملزمان نے رقم چھیننا شروع کی تو موقع پاکر ڈیڑھ لاکھ روپے والا شاپنگ بیگ گاڑی سے باہر پھینک دیا۔ مزمان نے سر پر پستول کے بٹ مارے اور بقایا رقم چھین لی۔
مدعی مقدمہ کے مطابق بعدازاں گردن میں گاڑی کی سیٹ بیلٹ ڈال کر باہر سڑک پر لٹکا کر گاڑی کے ساتھ گھسیٹتے لے گئے اور گھسیٹتے ہوئے کافی فاصلے کے بعد سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پنجاب ہائی پیٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کے عملے نے بیوپاری سے ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے دو ڈاکوو¿ں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس افسر کے مطابق مسہ کسوال باو¿نڈری پر موجود تھا کہ ایک شہری نے اطلاع کی کہ سفید رنگ کی کار ایک شخص کو پنڈ متے خان جی ٹی روڈ پر زخمی حالت میں پھینک کر راولپنڈی کی جانب گئی ہے، اطلاع ملتے ہی مسہ باو¿نڈری پر ناکہ بندی کرائی گئی۔مطلوبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن کار سوار ناکہ بندی توڑ کر بھاگ نکلے جن کے تعاقب پر تین کار سوار کچھ فاصلے پر گاڑی چھوڑ کر جنگل میں فرار ہوگئے۔
حکام پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس راولپنڈی کے مطابق ملزمان کا تعاقب کرکے دو ملزمان محمد فیاض اور فیاض خان جن کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔