بیٹے نے باپ کو اپنی بیوی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا

بیٹے نے باپ کو اپنی بیوی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا
بیٹے نے باپ کو اپنی بیوی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا
سورس: NeedPix

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے باغپت میں ایک بیٹے کو اپنے ہی والد کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم ویدپال  نے اپنے باپ اشور کا گلا کاٹ کر لاش قریبی جنگل میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق ویدپال کے والد اشور کا اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلق تھا۔ یہ تعلق اس وقت سامنے آیا جب ویدپال نے اپنے والد کو اپنی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا۔ پہلے سے ناراض ویدپال کے لیے یہ منظر ناقابل برداشت تھا اور اسی غصے میں اس نے قتل کر دیا۔

نیوز 18 کے مطابق وقوعہ کے روز جب ویدپال نے اپنے والد کو اپنی بیوی کے ساتھ دیکھا، تو وہ شدید غصے میں آ گیا اور تیز دھار ہتھیار سے اس کا گلا کاٹ دیا۔ قتل کے بعد اس نے لاش جنگل میں پھینک دی اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرا دی۔

باغپت کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این پی سنگھ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ ملزم ویدپال نے پہلے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، لیکن بعد میں اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ ویدپال کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -