پولیس کی بکاخیل میں کارروائی، اہم طالبان کمانڈر مولوی بہادر جان 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

پولیس کی بکاخیل میں کارروائی، اہم طالبان کمانڈر مولوی بہادر جان 2 ساتھیوں ...
پولیس کی بکاخیل میں کارروائی، اہم طالبان کمانڈر مولوی بہادر جان 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ نیم قبائلی علاقے بکاخیل میں کارروائی کے دوران دہشت گردی میں مطلوب اہم کمانڈر مولوی بہادر جان کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مولوی بہادر جان طالبان شوریٰ کارکن رہا ہے جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم بم دھماکوں، قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔