پاکستان میں ای کامرس کاکا روباری حجم 2020ء تک 1ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیگا : ماہرین

پاکستان میں ای کامرس کاکا روباری حجم 2020ء تک 1ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیگا : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) 2020ء تک ملک میں ای کامرس کا کاروبای حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا جبکہ گزشتہ سال 2017ء کے دوران ای کامرس کے ذریعے کئے جانے والے کاروبار کا حجم 622 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ای کامرس کے شعبہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ تیز تر ترقی کرنے والے شعبوں میں شامل ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ای کامرس کے تاجروں کی تعداد میں 2.6 گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے شعبہ کی ترقی میں تھری اور فور جی کی ٹیلی کام سروسز کلیدی کردار کی حامل ہیں اور تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ای کامرس کی کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 72 فیصد آبادی موبائل فون کا استعمال کرتی ہے جو جنوبی ایشیاء کے خطے میں کسی بھی ملک سے زائد شرح ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ پاکستان کے 40 ملین انٹرنیٹ اور 20 ملین فیس بک صارفین ای کامرس کے شعبہ کا اثاثہ ہیں جس کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ آئندہ دو سال کے بعد پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا۔

مزید :

کامرس -