مسلم لیگ( ن) کاصادق ، امین کی شرط پر پورے اترنے والوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ( ن) کاصادق ، امین کی شرط پر پورے اترنے والوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے آئندہ عام انتخابات میں صرف ان امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جو صادق و امین کی شرط پر پورے اترتے ہوں،امیدواروں کو ایک ایسا حلف نامہ بھی دینا پڑے گا جس میں پارٹی قائد میاں نواز شریف اور صدر میاں شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرنا ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر امیدواروں کیلئے جو حلف نامہ شیئر کیا گیا ہے اس میں یہ حلف نامے کی یہ عبارت موجود ہے کہ "میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدنواز شریف اور صدر شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں اور یہ کہ میں آرٹیکل62 میں بیان کی گئی شرائط پر پورا اترتا ہوں"۔ پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں دینے والے امیدواروں سے یہ تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے قبل وہ کس سیاسی جماعت سے منسلک رہے ہیں۔درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ 15مئی کو شروع کیا گیا تھا جو 25مئی تک جاری رہے گا۔
مسلم لیگ (ن)

مزید :

صفحہ اول -