چین میں قرضہ خوروں کو شرم دلانے کیلئے تصاویر سینماﺅں میں دکھائی جانے لگیں

چین میں قرضہ خوروں کو شرم دلانے کیلئے تصاویر سینماﺅں میں دکھائی جانے لگیں
چین میں قرضہ خوروں کو شرم دلانے کیلئے تصاویر سینماﺅں میں دکھائی جانے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(این این آئی) چین کے ایک صوبے میں قرض لے کر واپس نہ کرنے والے افراد کو شرم دلانے کے لیے ان کی تصاویر اور نام سینما شوزکے دوران نشر کیے جارہے ہیں تاکہ وہ شرمسار ہوکر اپنا قرض واپس کرنے میں جلدی کریں۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی صوبے سچوان کی ہی جیانگ کاﺅنٹی میں سینماﺅں میں اینی میٹڈ کارٹون آکر کہتا ہے آﺅ دیکھو یہ ہیں لاﺅلائی! یہاں لاﺅلائی کا لفظ ایسے لوگوں کیلئے استعمال ہوتا ہے جو وقت پر اپنی قرض لی گئی رقم جمع کرانے سے قاصر رہتے ہیں۔ اس کے بعد سینما سکرین پر قرض لے کر واپس نہ کرنے والوں کی تصاویر اور نام ظاہر کیے جاتے ہیں۔ ہی جیانگ کورٹس میں قوانین پر عمل درآمد کے سربراہ لی جیانگ نے بتایا کہ قرض واپس نہ کرنے والوں کو عوامی سطح پر شرمندہ کرنا، بلیک لسٹ کرنا اور ان پر سفری پابندیاں عائد کرنا ایک عام بات ہے۔