”تمہاری کمائی حرام ہے “ثروت گیلانی نے رمضان ٹرانسمیشن کرتے ہوئے یہ تصویر شیئر کرائی تو شہری ان پر ٹوٹ پڑے لیکن پھر انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ سب کو خاموش کردیا

”تمہاری کمائی حرام ہے “ثروت گیلانی نے رمضان ٹرانسمیشن کرتے ہوئے یہ تصویر ...
”تمہاری کمائی حرام ہے “ثروت گیلانی نے رمضان ٹرانسمیشن کرتے ہوئے یہ تصویر شیئر کرائی تو شہری ان پر ٹوٹ پڑے لیکن پھر انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ سب کو خاموش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈ یا پر آج کل دوسروں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنانے کا فیشن چل نکلا ہے ،سوشل میڈ یا صارفین جب کسی کی درگت بنانے پر آتے ہیں تو حقائق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے نظریات کی بنیاد پر کسی بھی شخصیت پر غدار یا محب وطن اور ہلال یا حرام کے فتوے لگا دیتے ہیں ،تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین گالم گلوچ بھی کرتے ہیں جو کسی کے لیے بھی نہ قابل قبول ہے ۔ایسا ہی واقعہ معروف اداکارہ اور میزبان ثروت گیلانی کے ساتھ بھی پیش آگیا جب انہوں نے اپنی ایک تصویئرشیئر کی تو ایک صارف نے ان کی کمائی کو ہی حرام قرار دے ڈالا ۔

May we all have a blessed Ramzan.

A post shared by Sarwat Gilani Mirza (@sarwatg) on

تفصیل کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ثروت گیلانی نے اپنی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی پیغام میں لکھا کہ ”اللہ ہم سب کو رحمتوں والا رمضان عطا فرمائے “اس پر بہت سے صارفین نے ثروت گیلانی کے لیے نیک تمناﺅں کے پیغامات بھیجے.

لیکن چند سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا یا ،لیکن ایک صارف نے ایسی بات کہہ دی کہ ثروت گیلانی بھی خاموش نہ رہ سکیں اور اپنی دفاع میں ایسی بات کہہ دی کہ سب کو خاموش کرادیا ۔


ایک صارف نے کہا کہ سچ میں یہ اسلام کی بے حرمتی ہے کہ جو لوگ اسلام کی اے بی سی نہیں جانتے ،خود کافروں والے کام کرتے ہیں ،سرپر دوپٹہ لے کر یہ سب بولیں ،قیامت کی نشانی ہے یہ ۔

اس پر ثروت گیلانی نے کہا کہ جو آپ نے کہا اس سے آپ کی شخصیت کی عکاسی ہوتی ہے،تم دل میں نفرت لیے پھرتے ہو اور بات کرنے کی تمیز نہیں ہے ۔کیا تمہیں لگتا ہے ان باتوں کے ہوتے ہوئے بھی تم اچھے مسلمان ہو ؟مجھے نہیں لگتا ۔ثروت گیلانی نے کہا کہ تم توبہ اور صبر کیو نہیں کرنا سیکھتے ،اللہ سے معافی اور سیدھے راستے پر چلنے کی دعا کرو کیونک اللہ تم جیسے لوگوں کی بھی دعا قبول کرتا ہے ۔


ایک صارف نے کہا کہ میں ثروت گیلانی کا مذاق نہیں اڑا رہا بلکہ بتا رہا ہوں کہ کسی لڑکی کو کمرشلائزنگ کر کے کمانا حرام ہے ۔


اس پر ثروت گیلانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم میری کمائی کو حرام کہنے والے کوئی نہیں ہوتے ،تم جیسے لوگ سوچتے ہیں کہ انٹرٹینمنٹ ہر صورت میں حرام ہوتی ہے ،تو پھر تمہارا سوشل میڈ یا پر ہونا بھی حرام ہے ،تم مجھے فولو کر رہے ہو یہ بھی حرام ہے ،جو کپڑے تم پہنتے ہو وہ بھی حرام ہیں اور تمہارے منہ سے جو نکلتا ہے وہ بھی حرام ہے ۔ثروت گیلانی نے کہا کہ اسلامی ایک عظیم مذہب ہے اور تمہارے جیسے لوگ تنگ نظر ہو تے ہیں ۔