ملاکنڈ،گاڑی کھائی میں گرنے میں 3 افراد جاں بحق

ملاکنڈ،گاڑی کھائی میں گرنے میں 3 افراد جاں بحق
ملاکنڈ،گاڑی کھائی میں گرنے میں 3 افراد جاں بحق

  


ملاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملاکنڈ میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گاڑی اپردیر سے پشاورجارہی تھی کہ مین شاہراہ پرگہری کھائی میں گرگئی ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو ئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مالاکنڈ