کوہلی نظرانداز، بابر اعظم بریڈ ہوگ کی ٹیسٹ الیون میں شامل

کوہلی نظرانداز، بابر اعظم بریڈ ہوگ کی ٹیسٹ الیون میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (آن لائن)آسٹریلیا کے معروف سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کوہلی پر ترجیح دیتے ہوئے ٹیسٹ الیون میں شامل کر لیا۔49سالہ بریڈ ہوگ نے بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ ان کی حال ہی میں دورہ آسٹریلیا کے دوران برسبین میں سنچری کو قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ برسبین کی مشکل پچ پر نوجوان بیٹسمین نے سنچری بنائی کیونکہ غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے برسبین کی مشکل پچ پر کھیلنا آسان نہیں رہتا۔ہوگ نے کہا کہ بابر اعظم نے سنچری بنا کر پیغام دیا کہ وہ کر سکتے ہیں اس لیے نوجوان بیٹسمین دنیا کے بہترین پلیئرز میں شامل ہیں۔کوہلی کے بارے میں آسٹریلوی اسپنر کہا کہ بھارتی کپتان توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، گزشتہ 15 ٹیسٹ اننگز میں وہ خاطر خواہ رنز نہیں کر سکے۔بریڈ ہوگ نے کہا کہ ہر کوئی مجھ سے پوچھے گا کہ کوہلی کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا؟ تو میرا جواب ہے کہ گزشتہ 15 اننگز کو دیکھا جائے تو کوہلی صرف 4 بار ہی 31 سے زائد رنز بنا سکے اس لیے وہ میری ٹیم میں شامل نہیں۔