طیارہ حادثہ پر احسن اقبال کے طنزیہ ٹویٹ، شہباز گل کے جوابی وار

  طیارہ حادثہ پر احسن اقبال کے طنزیہ ٹویٹ، شہباز گل کے جوابی وار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کا طیارہ کراچی میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 97 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تاہم مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں زور کا جوڑ سانحے کے دوران بھی برقرار ہے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں۔ معیشت کریش، کرنسی کریش، صنعت کریش، زراعت کریش، برآمدات کریش، ریلوے کریش، جہاز کریش، کشمیر کریش، سی پیک کریش، امن عامہ کریش، گورننس کریش، سمندر کی گیس کریش۔ جس حکومت کی بنیاد جھوٹ، بہتان، نفرت اور تکبر پہ ہوگی وہ کریش ہی ہو گی۔احسن اقبال کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ یار کیسے بے حس لوگ ہیں آپ، ملک میں اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، سینکڑوں گھر عید پر غم میں ڈوب گئے اور آپکو چرب زبانی سے فرصت نہیں!۔ ان سب باتوں کا جواب ہے لیکن یہ موقع نہیں، کہیں نہیں جاتی آپکی سیاست، پھر کر لیجیے گا، ابھی دلاسہ دینے کا وقت ہے، غم بانٹنے کا لمحہ ہے، اللہ پاک آپ کو عقل دے۔
طنزیہ ٹویٹ

مزید :

صفحہ اول -