"میری بیٹی نے روزہ رکھا ہوا تھا اور وہ کہہ رہی تھی کہ. . ." طیارہ حادثے میں شہید ایئرہوسٹس انعم خان کے والد کے انکشاف پر ہر آنکھ نم ہوگئی

"میری بیٹی نے روزہ رکھا ہوا تھا اور وہ کہہ رہی تھی کہ. . ." طیارہ حادثے میں شہید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی ائیر ہوسٹس انعم خان گھر کی واحد کفیل تھی اور اپنے بہن بھائیوں کی شادی کے بعد اپنی شادی کرناچاہتی تھی۔اس گھرانےکاتعلق شکرگڑہ سے ہے سور کچھ عرصہ قبل یہ فیملی لاہور شفٹ ہوئی ہے، دھرم پورہ میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کا اظہار افسوس کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور انعم خان کے گھر والے غم کی تصویر بنےہوئے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انعم خان کے والدمسعودخان نے بتایا کہ میری بیٹی نے روزہ رکھا ہوا تھا اور وہ کہہ رہی تھی کہ واپسی پر روزہ ان کے ساتھ آکر افطار کرے گی۔