یوٹیوب نے 9 ہزار چینل بند کردیے، 70 ہزار ویڈیوز ہٹادیں

یوٹیوب نے 9 ہزار چینل بند کردیے، 70 ہزار ویڈیوز ہٹادیں
یوٹیوب نے 9 ہزار چینل بند کردیے، 70 ہزار ویڈیوز ہٹادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیوب کی جانب سے اپنے پلیٹ فارم سے نو ہزار چینل بندکردیے گئے ہیں جب کہ 70 ہزار ویڈیوز کو ہٹادیا گیا ہے۔ یہ  ویڈیوز روس یوکرین جنگ کے حوالے سے  تھیں جو کہ پلیٹ فارم کی پرتشدد کارروائیوں سے متعلق پالیسی کی خلاف ورزی ہیں۔
یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک بڑا پرتشدد ایونٹ ہے، اسی لیے ہم نے ایکشن لیتے ہوئے اس موضوع پر بننے والی پرتشدد ویڈیوز کو ہٹایا ہے۔ یوٹیوب سب سے بڑا ویڈیو پلیٹ فارم ہے جو روس میں بھی چل رہا ہے اور روسی شہری جنگ کے حوالے سے اس پلیٹ فارم کے ذریعے شفاف معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔