آئرش حکومت کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، وزیر اعظم

آئرش حکومت کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، وزیر اعظم
آئرش حکومت کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئرلینڈ کی حکومت کی طرف سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے حالیہ فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ معصوم فلسطینیوں کے لیے امید اور یکجہتی کا پیغام دے گا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور جمہوریہ آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

وزیراعظم نے آئرلینڈ کے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ سائمن ہیرس اپنے ملک اور عوام کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آئرلینڈ کی حکومت کی طرف سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے حالیہ فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ کا یہ فیصلہ ان معصوم فلسطینیوں کے لیے امید اور یکجہتی کا پیغام دے گا، جو اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کا شکار ہیں اور فلسطین کاز کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئر لینڈ کا یہ فیصلہ دوسرے ممالک پر بھی ایسے فیصلے لینے کے لیے دباؤ کا باعث بنے گا۔

مزید :

قومی -