ملک میں نوجوان بےروزگار،حکومت کارخانوں کی بجائے لنگر خانے تعمیر کررہی ہے،سراج الحق

ملک میں نوجوان بےروزگار،حکومت کارخانوں کی بجائے لنگر خانے تعمیر کررہی ...
ملک میں نوجوان بےروزگار،حکومت کارخانوں کی بجائے لنگر خانے تعمیر کررہی ہے،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کھوداپہاڑنکلا چوہا کے مترادف ہے ، ملک کو72سال سے اشرافیہ نے یرغمال بنارکھا ہے،ملک میں نوجوان بےروزگار ہیں،حکومت کارخانے کے بجائے لنگرخانے تعمیرکررہی ہے،انہوں نے کہا کہ بدترین معاشی پالیسیوں کے تحت ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حکومتی آئن سٹائن نے کہا ٹماٹر کی قیمت میں اضافے سے کاشتکار کو فائدہ ہوا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ22دسمبر کو لاکھوں لوگوں کا قافلہ لےکر اسلام آباد جائیں گے،اسلام آبادجاکرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کریں گے، کشمیری نوجوان بھارتی جیلوں میں قید ہیں،حکومت نے مقبوضہ کشمیر کےساتھ غداری کی۔
ان کا کہناتھاکہ حکومتیں جھوٹ بولتی رہیں کہ تعلیم عام کریں گے،شرم کی بات ہے تعلیم کیلئے کم بجٹ رکھا جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ دنیا شاہینوں کوسود کے چکر میں ڈال کر گمراہ کرنا چاہتی ہے،ہمیں نوجوانوں کو ایک بار پھر اقبال کا شاہین بنانا ہے،سراج الحق کا کہناتھا کہ میرے نزدیک نوازشریف کی بیماری پر بیان بازی غلط ہے ، نوازشریف کی بیماری پروزراکے بیانات غیرمناسب ہیں،اگرحکومتی میڈیکل بورڈ، وزیرصحت جھوٹے ہیں پھرتوساراٹبرہی جھوٹوں کاہے،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اعصابی لحاظ سے تگڑے ہیں اس لیے باہر نہیں نکلے،کوشش سب کی یہی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے نکل جائیں،آصف زرداری صاحب کے لوگ بھی رابطے کر رہے ہیں ۔