وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورعاصم سلیم باجوہ کی ملاقات،لاہورمیں چائنہ سینٹر،سی پیک ٹاوربنانے کی تجویز پر اتفاق 

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورعاصم سلیم باجوہ کی ملاقات،لاہورمیں چائنہ ...
 وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورعاصم سلیم باجوہ کی ملاقات،لاہورمیں چائنہ سینٹر،سی پیک ٹاوربنانے کی تجویز پر اتفاق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورچیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پرپیشرفت سے متعلق گفتگوہوئی،ملاقات میں لاہورمیں چائنہ سینٹر،سی پیک ٹاوربنانے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا،اس کے علاوہ زرعی شعبہ سے متعلقہ ریسرچ کوفروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاگیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ زرعی تحقیقاتی مقاصدکیلئے 13 ہزار ایکڑ اراضی استعمال ہوگی، صنعتکاروں ،سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ڈیسک بنائے جائیں گے،تاجروں ،صنعتکاروں کوایک ہی چھت تلے انڈسٹریزکی معلومات میسرہوں گی،چینی سرمایہ کاروں کوپنجاب میں انڈسٹری لگانے کیلئے معاونت کریں گے،بیرونی سرمایہ کاروں کوتحفظ، سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ زرعی شعبے میں گروتھ کے بے پناہ مواقع ہیں،زرعی شعبے میں چین کے تجربے سے استفادہ کریں گے،سی پیک پروجیکٹس کی تکمیل سے معیشت مضبوط ہوگی،عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ سی پیک منصوبہ معیشت کے استحکام کیلئے اہمیت رکھتا ہے،سی پیک منصوبوں پرکام کی رفتارکومزید تیز کیا ہے۔