گزشتہ سال وادی گلوان میں بھارتی فوجی کو مارنے والے چینی فوجی کو اعزاز سے نواز دیا گیا

گزشتہ سال وادی گلوان میں بھارتی فوجی کو مارنے والے چینی فوجی کو اعزاز سے نواز ...
گزشتہ سال وادی گلوان میں بھارتی فوجی کو مارنے والے چینی فوجی کو اعزاز سے نواز دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین اور بھارت کے درمیان سرحد پر تناﺅ کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب کی اس کی شدت میں کمی آگئی ہے ۔گزشتہ سال سرحدی علاقے وادی گلوان میں چینی اور بھارتی فوجیو ں کی جھڑپ ہوئی تھی جس کی مختلف تصویریں سوشل میڈ یا پر سامنے آئیں تو بھارتی فوج کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ۔ 
سوشل میں پر سامنے آنے والی تصویریں بھارتی دعووں کے بر عکس تھیں ، وادی گلوان میں جھڑپ کے بعد بھارتی میڈ یا اور حکمرانوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے اور کہا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے جواں مردی سے چینی فوج کا مقابلہ کیا جس کے بعد تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئیں جس میں دیکھا گیا کہ چینی فوج نے بھارتی فوجی اہلکاروں کو مارا اور ان کے کان بھی پکڑوائے ۔ان جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے چینی فوجی سارجنٹ تاﺅ پینگونگ کو سیکنڈ کلاس میرٹ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔