وہ شہر جہاں گاڑی پارک کرنے کی جگہ کی قیمت 17 کروڑ روپے تک ہوسکتی ہے

وہ شہر جہاں گاڑی پارک کرنے کی جگہ کی قیمت 17 کروڑ روپے تک ہوسکتی ہے
وہ شہر جہاں گاڑی پارک کرنے کی جگہ کی قیمت 17 کروڑ روپے تک ہوسکتی ہے
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے میٹرو پولیٹن  شہروں میں پارکنگ کافی بڑا  چیلنج ہے۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق  نیویارک کی کچھ پرتعیش اپارٹمنٹ عمارتوں  میں  پارکنگ کی جگہیں آپ کو لاکھوں ڈالرز  میں پڑ سکتی ہیں۔ مستقبل کی ان پرتعیش عمارتوں میں اگر آپ اپنے لیے پارکنگ کی جگہ بک کرنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کو ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ 90 ہزار ڈالر (تقریباً سوا 13 کروڑ روپے) تک میں پڑ سکتی ہے۔ یہاں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ پارکنگ کی یہ جگہیں ہر کوئی بک نہیں کرسکتا بلکہ یہ صرف اور صرف متعلقہ عمارت کے رہائشیوں کیلئے ہی مختص ہیں۔ ایک پارکنگ کی جگہ، جو 16 ملین  ڈالر کے اپارٹمنٹ سے منسلک ہے،  ساڑھے سات لاکھ ڈالر ( تقریباً 17 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئی۔

فلوریڈا میں مقیم رئیل اسٹیٹ بروکر ڈگلس ایلیمین کے مطابق یہ سننے میں بے وقوفانہ لگ سکتا ہے لیکن نیو یارک شہر میں اگر پارکنگ کیلئے کوئی جگہ تین لاکھ ڈالر تک میں مل جائے تو اس کو انتہائی مناسب قیمت سمجھا جاتا ہے۔