پرتھ ٹیسٹ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 104 رنز پر آؤٹ

   پرتھ ٹیسٹ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 104 رنز پر آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ(نیٹ نیوز) پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث آسٹریلیا کی پوری ٹیم 104 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔بھارت کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔آسٹریلیا کی تمام وکٹیں بھارت کے فاسٹ باؤلرز نے حاصل کیں، جسپریت بمرا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے 3 اور محمد سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پرتھ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔بھارت کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہیں جا سکے تھے، نتش کمار 41، رشبھ پنت 37 اور کے ایل راہول 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔میزبان آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔