بشریٰ بی بی کا سعودی عرب بارے بیان غلطی نہیں سچی سمجھی سازش: مریم اورنگزیب 

  بشریٰ بی بی کا سعودی عرب بارے بیان غلطی نہیں سچی سمجھی سازش: مریم اورنگزیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب بارے بیان غلطی نہیں سوچی سمجھی سازش ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی نے جو بھی کیا بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر کیا، اب باقی سب وضاحتیں جھوٹ اور فراڈ ہے، بشریٰ بی بی نے یہ بیان عمران خان کے کہنے پر سعودی سرمایہ کاری کے خلاف دیا۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان کوئی غلطی نہیں سوچی سمجھی سازش ہے، جو بیوقوف بنے اْن کیلئے عرض ہے بات سائفر سے ننگے پاؤں تک آ گئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے بیان سعودی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنے کیلئے دلوایا۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بشریٰ بی بی سے بیان دلوایا اور اب خود اْن کے بیان پہ پابندی لگوائی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی پڑھائی پٹی عوام کو سنائی، ان کے جھوٹ سے پاکستان سمیت کوئی ملک محفوظ نہیں۔ ماحولیاتی بہتری اور سموگ سے بچاؤ کیلئے پنجاب حکومت نے لاکھوں ایکڑ بیکار پڑی زمین پر زرعی جنگل لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی تمام سرکاری و نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر فوکس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، درختوں اور شجر کاری میں اضافے سے فضائی آلودگی کا خاتمہ کیا جائے گا، آکسیجن کی مقدار بڑھے گی، یہ منصوبے سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے مختصر، درمیانی اور طویل المدتی وڑن کا حصہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں درختوں کی تعداد بڑھائی جائے گی، شہروں کے اندر اور تمام شاہراہوں کے کنارے درختوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، لاہور کے گردونواح میں درختوں کا وسیع حفاظتی دائرہ بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے، درخت بڑھیں گے تو انسانی سانس چلے گی، عوام اور اداروں کو مل کر یہ جہاد کرنا ہوگا۔

 مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -